حوزہ نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعرات کی صبح فلسطینی میڈیا نے قابض صہیونی فوج کے غزہ شہر کے مختلف علاقوں پر مسلسل حملوں اور بمباری کی خبر دی ہے۔
"الجزیرہ" نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر کے "الرمال" اور "تل الھوی" نامی علاقوں کو صہیونی فوج کے شدید حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے، اسی طرح قابض اسرائیلی فوجیوں نے غزہ شہر کے مغرب میں "انصار" کے علاقے میں واقع "مشتھی" نامی رہائشی ٹاور پر حملہ کیا۔
"شہاب" نیوز ایجنسی نے بھی اطلاع دی ہے صیہونی فوجی گاڑیوں نے غزہ کی پٹی کے وسط میں "النصیرات" اور "الزھرا" شہر کے مغرب میں شدید فائرنگ کی ہے ۔
دوسری جانب "المیادین" نیٹ ورک نے بھی اطلاع دی ہے کہ جنوب میں "خان یونس" شہر کے مشرقی علاقے میں اور غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع "المغازی" کیمپ کو بھی صہیونیوں نے نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے یعنی غزہ کی پٹی پر مجرمانہ حملوں کے آغاز سے لے کر اب تک صیہونی حکومت نے 38 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور کم از کم 88 ہزار افراد کو زخمی کیا ہے، ابھی بھی ملتے تلے متعدد لاشیں موجود ہیں جنہیں اس حالات میں نکالنا مشکل ہے، نیز ہزاروں کی تعداد میں افراد گمشدہ ہیں جن کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔