۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
غزہ

حوزہ/ الجزیرہ نے بتایا کہ غزہ کے شمال میں ایک مکان پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 10 افراد کی شہادت واقع ہو گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے شمال میں ایک مکان پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 10 افراد کی شہادت واقع ہو گئی۔

الجزیرہ نے بتایا کہ غزہ کے شمال میں جبلیہ النزلہ کے علاقے میں قابض حکومت کے حملوں میں کم از کم 10 افراد کی شہادت واقع ہو گئی ہے۔

غزہ کے اسپتال کے ذرائع نے الجزیرہ کو یہ بھی بتایا کہ اتوار کو کم از کم 54 لاشیں اسپتالوں میں پہنچائی گئیں اور غزہ شہر کے مشرق میں درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔

صیہونی حکومت کے حملوں کی ایک نئی لہر کا آغاز ہو چکا ہے اور غزہ کے مشرق سے انخلاء کے حکم کے ساتھ ہی غزہ شہر کے مغرب کی طرف مہاجرین کی ایک بڑی تعداد ہجرت کر رہی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .