۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
حسن عز الدين

حوزہ/ حسن عزالدین نے شہید راہ قدس "حسین محمد سویدان" کی یاد میں منعقدہ تقریب میں کہا: دشمن اس قابل نہیں کہ لبنان پر زمینی حملہ کر سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کی جانب سے شہید راہ قدس "حسین محمد سویدان" کی یاد میں منعقدہ تقریب کہ جس میں علمائے کرام، شہیدا کے اہل خانہ، عوام اور اہم شخصیات نے شرکت کی ’’مزاحمت سے وفاداری ‘‘ نامی لبنانی مزاحمتی گروہ کے رکن حسن عزالدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا: دشمن اس قابل نہیں کہ لبنان پر زمینی حملہ کر سکے۔

عزالدین نے کہا: ہم جانتے ہیں ہے کہ اس وقت صہیونی حکومت اندر بالکل ہزل چکی ہے اور تزلزل کا شکار ہے، آج نئے لوگوں کو فوج میں شامل کرنا چاہ رہی ہے لیکن کوئی فوج میں آنے کا تیار نہیں ہے، جب کہ اس فوج میں شمولیت کے لیے بڑی تعداد کی ضرورت ہے، اور اس بات کی تصدیق اسرائیل کے سینئر جرنیلوں نے کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اسرائیلی حکومت کی فوج پر اب کوئی بھروسہ نہیں کرتا اور غزہ میں اس صہیونی فوج اپنے کسی بھی ہدف میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

اس مزاحمتی گروہ کے رکن نے جنگ کے تیسرے مرحلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: دشمن ایک خیالی فتح حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، غزہ میں جنگ بندی کا تعین مزاحمت کے ذریعے کیا جائے گا، کسی دوسرے فریق کی طرف سے نہیں، لہٰذا، غزہ میں متحدہ فلسطینی مزاحمت جو کہتی ہے وہ سب کچھ وہی ہے جسے ہم قبول کرتے ہیں اور اس سے اتفاق کرتے ہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا: آج مزاحمت اس قابل ہے کہ دشمن کو اپنی شرائط قبول کرنے پر مجبور کر سکتی ہے، اسرائیل اور امریکہ کو مزاحمت کی شرائط کے سامنے سرتسلیم خم کرنا ہی پڑے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .