حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری، حجت الاسلام والمسلمین احمد فرخ فال نے قم المقدسہ میں منعقدہ طلاب و فضلائے کرام کی نمائندہ مجلس کے اجلاس میں شرکت کی اور حوزہ کے مختلف اداروں کے درمیان ہم آہنگی، رہبر معظم انقلاب کے زیر سایہ ولایت کی اہمیت، اور اسلامی مزاحمت کے ثمرات پر گفتگو کی۔
حجت الاسلام والمسلمین فرخ فال نے زور دیا کہ اس وقت حوزہ علمیہ کے تمام ادارے، بشمول جامعہ مدرسین، اعلیٰ کونسل، اور مرکزِ مدیریت، بہترین باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
حجت الاسلام والمسلمین فرخ فال نے ولایت فقیہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ولایتِ فقیہ اسلامی حاکمیت کا مستحکم اور فولادی ستون ہے اور اسلامی احکام کا نفاذ اسی کے بغیر ممکن نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ: جو لوگ ولایت کے بجائے کسی اور طرف دیکھ رہے ہیں، وہ یا تو جان بوجھ کر شرک میں مبتلا ہیں یا شدید غفلت کا شکار ہیں۔"
حجت الاسلام والمسلمین فرخ فال نے خطے میں مزاحمت اور تسلیم ہونے کی پالیسیوں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا: "لبنان نے مزاحمت کی، جبکہ شام نے پسپائی اختیار کی۔ خود حالات دیکھ لیں! جو قوم مزاحمت کرتی ہے، اس کا نقصان ہتھیار ڈالنے والوں کے نقصان سے کہیں کم ہوتا ہے۔"
آخر میں، حجت الاسلام والمسلمین فرخ فال نے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔
آپ کا تبصرہ