حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی حوزہ علمیہ ہمیشہ اسلامی مزاحمت اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں صفِ اول میں رہے گا اور بین الاقوامی اداروں، تمام علماء، دانشوروں اور دنیا کے آزاد ضمیر افراد سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ صہیونی مظالم کے خلاف خاموشی توڑیں اور اپنی انسانی و دینی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔
بیان حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جبکہ عالمِ اسلام کو عید الفطر کی خوشیوں میں ہونا چاہیے تھا، ہم ایک بار پھر غمگین دل کے ساتھ صہیونی قابض حکومت کے ہاتھوں فلسطینی عوام، بالخصوص غزہ میں ہونے والے وحشیانہ مظالم کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ مسلسل جارحیت، بے گناہ عورتوں اور بچوں کا قتل، بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور انسانی اصولوں و بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی، ہر آزاد اور غیرت مند مسلمان کے دل کو غم سے نڈھال کر دیتی ہے۔
مراجع تقلید نے ابتدا سے فلسطین پر غاصبانہ قبضے کے خلاف فتویٰ دیا اور فلسطین کی آزادی و صہیونی مجرموں سے مقابلے پر زور دیا۔ آج بھی وہ مزید تاکید کے ساتھ غزہ اور فلسطین کی حمایت پر اصرار کر رہے ہیں۔
حوزہ علمیہ، مراجع کرام، علماء ذوی الاحترم، صہیونی حکومت کے سنگین جرائم اور غیر انسانی رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ میں حوزہ علمیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اعلان کرتا ہوں اور تمام علمائے اسلام و اسلامی حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اتحاد، ہوشیاری اور عملی اقدامات کے ذریعے ان حملوں کا مقابلہ کریں اور صہیونیوں کے وحشیانہ مظالم کو نظر انداز نہ کریں۔
اب وقت آ چکا ہے کہ تمام بیدار ضمیر افراد متحد ہو کر صہیونی حکومت کے خلاف بھرپور مذمت کریں اور سیاسی، اقتصادی اور میڈیا کے دباؤ کے ذریعے اس کے ظلم کو بے نقاب کریں تاکہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی بحالی اور صہیونی قبضے کے خاتمے کی راہ ہموار ہو سکے۔
حوزہ علمیہ ہمیشہ اسلامی مزاحمت اور فلسطینی عوام کی حمایت میں پیش پیش رہے گا اور تمام بین الاقوامی اداروں، علماء، دانشوروں اور دنیا کے آزاد ضمیر انسانوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس عظیم ظلم پر خاموشی ختم کریں اور اپنی انسانی و دینی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔
وَسَیَعْلَمُ الَّذِینَ ظَلَمُوا أَیَّ مُنْقَلَبٍ یَنْقَلِبُونَ
علیرضا اعرافی
مدیر حوزہ علمیہ ایران
آپ کا تبصرہ