حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، بحرین کے کبار علمائے کرام نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے غزہ کے خلاف صہیونی مظالم پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور عالمی خاموشی کے سایے میں غزہ میں عام شہریوں کے قتل عام میں اضافے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
ان علمائے کرام نے کہا: قابض صہیونی فورسز مسلسل غزہ کے عوام کو قتل کر رہی ہیں، زخمی کر رہی ہیں، اذیتیں دے رہی ہیں اور انہیں بے گھر کر رہی ہیں۔ جمعے کے روز سے شہداء کی تعداد سینکڑوں تک پہنچ چکی ہے جن میں اکثریت خواتین، بچوں اور نہتے شہریوں کی ہے۔ یہ مظالم اور جارحیتیں علاقائی و عالمی خاموشی اور عالمی استکبار کی پشت پناہی میں انجام پا رہی ہیں۔
بحرینی علمائے کرام نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ غزہ کے مسلمان بھائیوں پر اپنی رحمت نازل فرمائے، ان کے دشمنوں کو شکست دے اور جلد از جلد ان کی نصرت فرمائے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ بیان آیت اللہ سید عبداللہ غریفی، حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد صنقور، حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمود العالی اور حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی الصددی کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ