اتوار 20 جولائی 2025 - 14:40
شام صرف اپنی عوام کے اتحاد و وحدت سے ہی تعمیر ہو سکتا ہے

حوزہ / لبنان کے برجستہ علماء کرام پر مشتمل انجمن "تجمع علمائے مسلمان لبنان" نے شیخ رسول شہود کی یاد میں منعقدہ مجلس عزا میں شرکت کی جنہیں حمص کے مضافات میں قتل کیا گیا۔ یہ تقریب جنوبی ضاحیہ کے مجمع المجتبی میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع علمائے مسلمان لبنان نے حمص کے مضافات میں شہید کیے گئے شیخ رسول شہود کی یاد میں منعقدہ مجلس عزا میں شرکت کی۔ یہ تقریب جنوبی ضاحیہ کے مجمع المجتبی میں منعقد ہوئی۔

انجمن علماء مسلمین لبنان کے سربراہ شیخ حسان عبداللہ نے اس تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: آج ہم شام کے عظیم عالم دین کی یاد میں جمع ہوئے ہیں جو نہ قتل و غارت میں شریک تھے نہ قتل کے فتووں میں، نہ ظلم میں اور نہ ہی دیگر مسلم گروہوں یا طبقات کے خلاف محاذ آرائی میں، بلکہ وہ وحدت اسلامی کے منادی تھے اور اسے امت اسلامیہ اور قومی وحدت کی تشکیل میں ایک مضبوط بنیاد سمجھتے تھے۔ چونکہ شامی عوام میں مختلف فرقے اور مذاہب شامل ہیں اور شام صرف اپنی عوام کے اتحاد و وحدت سے ہی تعمیر ہو سکتا ہے، ہم اسی مقصد کے لیے یکجا ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: آج شام میں جو کچھ ہو رہا ہے، چاہے وہ شہید شیخ رسول شہود کا قتل ہو یا شام کے اندر خودساختہ اقلیتوں پر حملے، یہ سب امت مسلمہ کے دشمنوں کی کوشش و سازش ہے تاکہ وہ ان میں تفرقہ اور تقسیم پیدا کریں اور صیہونی دشمن پورے خطے پر اپنی بالادستی مکمل کر سکے۔

شام صرف اپنی عوام کے اتحاد و وحدت سے ہی تعمیر ہو سکتا ہے

شیخ عبداللہ نے کہا: ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ اسرائیل کا مقصد ابتدا ہی سے نیل سے فرات تک کی ریاست قائم کرنا تھا اور یہی اس کے پرچم کا نعرہ ہے اور سب جانتے ہیں کہ وہ اس اصول اور ہدف سے دستبردار نہیں ہوگا اگرچہ کبھی کبھار وقتی طور پر پیچھے ہٹ جائے لیکن بعض اوقات اس ہدف کو پانے کے لیے کئی اقدامات کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا: آج شام میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے بار بار دہرایا جائے گا۔ شام اپنے عوام کے اتحاد کے بغیر استحکام حاصل نہیں کر سکے گا۔

انجمن علماء مسلمین لبنان کے سربراہ نے شام کے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: میں یہاں آپ کو فی سبیل اللہ چند مفت نصیحتیں کرنا چاہتا ہوں: آپ نے اقتدار میں آکر کہا کہ پچھلی حکومت ایک اجارہ دار حکومت تھی اور فرقہ وارانہ اور قبائلی تھی اور آپ نے کہا کہ وہ اپنے ہی لوگوں کو قتل کر رہی ہے اور عوام پر ظلم کر رہی ہے۔ اب آپ لوگ کیا کر رہے ہو؟ آپ پچھلی حکومت سے بھی بدتر کر رہے ہیں۔ خدارا کم از کم اپنے کئے دعووں کے مطابق ہی تو عمل کرو۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha