جمعرات 13 مارچ 2025 - 06:00
شام میں علوی و عیسائی برادری خطرے میں، عالمی برادری فوری توجہ کرے، مولانا سید تقی رضا عابدی

حوزہ/ صدر تنظیم جعفری حیدرآباد نے کہا کہ الجولانی کی مسلط شدہ حکومت کو امریکی اور اسرائیلی حمایت حاصل ہے جس کی وجہ سے شام میں معصوم شہریوں کا قتل عام جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حیدرآباد/ مولانا سید تقی رضا عابدی صدر تنظیم جعفری حیدرآباد نے شام میں HTS دہشت گردوں کے ہاتھوں حالیہ قتل عام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مولانا نے کہا کہ الجولانی کی مسلط شدہ حکومت کو امریکی اور اسرائیلی حمایت حاصل ہے جس کی وجہ سے شام میں معصوم شہریوں کا قتل عام جاری ہے۔

مولانا نے کہا کہ القاعدہ، داعش اور دیگر تکفیری گروہوں سے کسی بھی طرح کی ہمدردی کی امید نہیں کی جا سکتی کیونکہ یہ گروہ ہمیشہ بے گناہ عوام کے قتل میں ملوث رہے ہیں۔

انہوں نے عرب حکمرانوں پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز حکومتوں کو قبول کرکے عرب ممالک نے شام کے نہتے عوام سے غداری کی ہے۔

مولانا تقی رضا عابدی نے انتباہ دیا کہ شام میں موجود علوی اور عیسائی برادری کے جان و مال کو شدید خطرہ لاحق ہے اور عالمی برادری کو اس پر فوری توجہ دینی چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha