۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
حیدرآباد: "مسلم ہیں تو دعوت دیں" کے عنوان کے تحت مہم کا آغاز

حوزہ/ حیدرآباد میں مسلمانوں میں دعوتی شعور بیدار کرنے کے لئے اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن نے 15 روزہ مہم کا آغاز کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں مسلمانوں میں دعوتی شعور بیدار کرنے کے لئے اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن نے 15 روزہ مہم کا آغاز کیا ہے۔

جماعت اسلامی کے صدر دفتر لکٹرکوٹ میں امیر حلقہ حامد محمد خان کی نگرانی میں اس مہم کا آغاز کیا گیا، اس اجلاس میں علماء و مشائخ نے شرکت کی۔

مولانا جعفر پاشاہ ثانی، مولانا ابرار حسین، مولانا تقی رضا عابدی و مولانا نثار حسین حیدر آقا سمیت دیگر علماء نے شرکت کی۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حامد محمد خان نے کہا کہ قرآن مجید میں امت مسلمہ کو ایک داعی کی حیثیت سے متعارف کروایا گیا ہے، جس کا کام اسلام کی روشنی میں تعلیمات سے انسانیت کو آگاہ کرنا ہے۔

ایس آئی او حیدرآباد کے صدر طلحہ فیاض الدین نے کہا کہ یہ مہم 22 مارچ تا 4 اپریل تک جاری رہے گی۔ ' مسلم ہیں تو دعوت دیں' کے عنوان کے تحت مختلف مساجد میں خطبات جمعہ کا اہتمام کریں گے۔ تمام دینی جماعت اور علماء کرام سے ملاقاتیں کرتے ہوئے اس موضوع پر تقاریر کرنے اور عوام کو اس دعوتی کام کی طرف متوجہ کرانے کی اپیل کی جائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ عام مسلم نوجوانوں کے لئے دعوتی ورکشاپس بھی منعقد کئے جائیں گے۔اس موقع پر مختلف جماعتوں کے ذمہ دار علماء کرام و مشائخ نے خطاب کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .