حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ حضرت علیؑ کے یوم ولادت کی مناسبت سے فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس پر مسرت موقع پر راہ ناب اور حسین فار ہیومینٹی آرگنائزیشن نے مختلف ضرورت مند بچوں کی ایجوکیشن جاری رکھنے کے لئے فیس ادا کی۔ یہ تنظیم امدادی کام کے ساتھ ساتھ تربیت اطفال کا بھی انتظام کرتے ہیں۔
ابھی حال ہی میں ایک اسٹوڈنٹ کی سائکل چوری ہوجانے کی وجہ سے اس کو اسکول جانے میں دشواری آرہی تھی جیسے ہی اس کی خبر ان دونوں تنظیموں کو ملی تو فورا اس اسٹوڈنٹ کے لئے سائکل کا انتظام کیا اور ساتھ ہی اسے نصیحت کی کہ امام علیؑ فرماتے ہیں کہ علم حاصل کرو چاہے چین ہی کیوں نہ جانا پڑے۔ علم ہی وہ ذریعہ ہے جو ہمیں ہر طراح کی غلامی سے محفوظ رکھتا ہے۔
یہ دونو تنظیمیں امداد پانے والے افراد کی شناخت کو پوشیدہ رکھتے ہوئے سماج میں تعلیمی فروغ کے لئے گذشتہ زمانے سے کام کررہے ہیں۔