۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
خادمز ذریعہ ٹو ایجوکیشن

حوزہ/ خادمز ذریعہ ٹو ایجوکیشن کا مقصد جن بچوں میں علمی صلاحیت اور تعلیمی تربیت کا فقدان ہے ویسے بچوں میں تعلیمی بیداری، علم کی اہمیت، فضیلت و عظمت کو ترغیب دلانا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابقعلی گڑھ/ شہر علم، علی گڑھ میں ادارہ خادمز ذریعہ ٹو ایجوکیشن Khamdim's zariya to education کو ابھی چند ہی سال گزرے ہیں کہ یوپی بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے ہائی اسکول کے امتحانات کے شاندار نتائج سے تعلیمی حلقہ میں نقطۂ بحث بنا ہوا ہے۔ بانئ خادمز ذریعہ ٹو ایجوکیشن، اصغر مہدی عرف آرزو صاحب سے نمائندہ نے رابطہ کیا اور مبارکباد دیتے ہوئے سوال کیا کہ آخر آپ نے نہ اسکول اور نہ ہی کسی قسم کا ادارہ قائم کیا بلکہ دوسرے شہر مظفر نگر کے قصبہ، تحصیل اور قریہ سے طلباء کو لاکر اپنی زیر نگرانی رکھا نیز انکے کھانے اور تمام ضروریات کا انتظام کیا، امتحانات کی تیاری کرائی اسکا کیا مقصد ہے؟

آرزو صاحب نے بتایا کہ علی گڑھ میں گھر سے دور رکھ کر تعلیم دینے کا اصل مقصد یہ ہے کہ جن بچوں میں علمی صلاحیت اور تعلیمی تربیت کا فقدان ہے ویسے بچوں میں تعلیمی بیداری، علم کی اہمیت، فضیلت و عظمت کو ترغیب دلانا ہے۔ دوسری بات قابل توجہ یہ ہے کہ باصلاحیت طلباء کو ہر طرف سے اسکالرشپ ملنے کا امکان ہوتا ہے جبکہ کم صلاحیت والوں کو اسکالرشپ دستیاب نہیں ہو پاتا جس کے نتیجے میں زیادہ تر پسماندہ طبقہ اور مالی طور پر کمزور بچوں کو تعلیم کو الوداع کہنا پڑتا ہے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ اچھے نتائج آنے شروع ہو گئے ہیں اور میں پُر اُمید ہوں کہ اللہ پاک اس نیک کام میں مدد فرمائے گا۔اپنی زندگی میں ایک مثالی کار خیر انجام دے کر آخرت میں سرخرو ہونا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ خادمز ذریعہ ٹو ایجوکیشن سے اول مقام حاصل کرنے والے طالب علم کا نام ہے محمد عمران جنھوں %87۰5، دوسرا مقام %87 حجت مہدی نے حاصل کیا جبکہ تیسرا مقام محمد سائم نے پایا۔ انھیں %86۰83 حاصل ہوا۔ شناور علی، ایلیہ عباس، فرحان زیدی، فیض، زین الحسنین، امان انصاری، علی عباس، صبط اکبر اور محمد عظیم بھی امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوئے۔

قوم کے خیر خواہ حضرات کی جانب سے اصغر مہدی صاحب کو ان کی محنت اور قابل ستائش کام کے لیے مبارکباد پیش کیے جارہے ہیں۔ دعائیں دی جارہی ہیں کہ تمام کامیاب طلباء کے مستقبل روشن ہو، محنت و جذبے کو بنائے رکھیں اور اپنی بہترکار کردگی سے معاشرے اور ملک کی تعمیری کاموں میں معاون ثابت ہوں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .