۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حجت الاسلام مولانا محبوب مہدی کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے ملاقات:

حوزہ/ مرجع عالی قدر نے نوجوان بچوں اور بچیوں کے تعلیمی نصاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بچوں اور بچیوں کے تعلیمی نصاب میں ایک مضمون کا اضافہ کیا جانا ضروری ہے اور وہ موضوع یہ ہے کہ ( انسان کے لیے دو راستے ہیں ایک دنیا کی زندگی اور دوسرا آخرت کی زندگی ) اس موضوع کے متعلق کتاب کو کلاسوں اور بچوں کی عمر کے تناسب سے مرتب کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شکاگو امریکہ میں امام الجمعہ و الجماعت حجت الاسلام مولانا محبوب مہدی نجفی نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔اس ملاقات کا مقصد مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی زیارت اور ان کی نصیحتوں سے فیضیاب ہونا تھا۔

اس ملاقات میں مرجع عالی قدر نے نوجوان بچوں اور بچیوں کے تعلیمی نصاب کے حوالے سے گفتگو فرمائی۔مرجع عالی قدر نے فرمایا کہ نوجوان بچوں اور بچیوں کے تعلیمی نصاب میں ایک مضمون کا اضافہ کیا جانا ضروری ہے اور وہ موضوع یہ ہے کہ ( انسان کے لیے دو راستے ہیں ایک دنیا کی زندگی اور دوسرا آخرت کی زندگی ) مرجع عالی قدر نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ اس موضوع کے متعلق کتاب کو کلاسوں اور بچوں کی عمر کے تناسب سے مرتب کیا جائے۔اس موضوع پر آیات ،روایات، فیلسوف اور حکماء کے کلام کو پیش کیا جائے۔

مزید برآں مرجع عالی قدر نے فرمایا کہ اس مضمون کو بچوں اور بچیوں کے تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے تاکہ ان کو یہ باور رہے کہ یہ جنبی مضمون یا چھٹیوں میں پڑھایا جانے والا مضمون نہیں ہے بلکہ یہ مضمون ان کے روزانہ کے مضامین میں سے ایک مضمون ہے۔

آخر پر مرجع عالی قدر نے فرمایا ایسا کرنے سے آج کل کے بچوں اور بچیوں کو شیطانی حملوں کی یلغار سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

دوسری طرف آۓ ہوئے معزز مہمان نے اس حوالے سے شکاگو امریکہ میں کی جانے والی اپنی کاوشوں کو بیان کیا،جن کو مرجع عالی قدر نے سراہتے ہوئے مزید توفیقات خیر کے اضافے کے لیے دعا فرمائی۔ حجت الاسلام مولانا محبوب مہدی نجفی نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .