۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ سید شہنشاہ نقوی کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے ملاقات

حوزہ/ مرجع عالی نے مومنین کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ کم از کم روزانہ ایک مرتبہ محاسبہ کرنا حصول تقوی کے لیے پہلا قدم ہے۔ محاسبے کا بہترین وقت رات سونے سے پہلے کا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نجف اشرف/حجت الاسلام علامہ سید شہنشاہ نقوی نے اپنے وفد کے ہمراہ آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں مرجع عالی قدر نے مومنین کو محاسبہ نفس کے متعلق نصیحت فرمائی۔مرجع عالی نے مومنین کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ کم از کم روزانہ ایک مرتبہ محاسبہ کرنا حصول تقوی کے لیے پہلا قدم ہے۔ محاسبے کا بہترین وقت رات سونے سے پہلے کا ہے۔

مزید برآں مرجع عالی قدر نے فرمایا کہ محاسبہ یہ کہ انسان تفکر کرے کہ آج جب اس نے تکیہ سے سر اٹھایا تھا ،تو اس وقت سے لے کر اب تک کیا کیا انجام دیا ہے۔اگر اس کو نیکی کی توفیق ملی تو اس پر خدا کا شکر ادا کرے اور نیک اعمال کی قبولیت کی دعا کرتا رہے۔اگر اس سے کوئی گناہ سرزد ہوا تو رو رو کر اللہ سے معافی مانگے اگر اس نے کسی پرظلم و زیادتی کی ہے تو اس سے معافی مانگے۔

مرجع عالی قدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ اگر وہ اس سے معافی نہیں مانگتا تو قیامت کے دن رسوا ہونے کے لیے اور اپنی نیکیوں کی بربادی کے لیے تیار رہے۔لہذا ضرورت اس امر کی ہے انسان اپنے گناہوں کی معافی رو رو کر خدا سے طلب کرے اور جس مومن پر بھی زیادتی کی ہے اس کو راضی کرے۔آخر پر مرجع عالی قدر نے فرمایا ایسا ہر روز کرنا انسان کو متقی بنا دیتا ہے۔

حجت الاسلام علامہ سید شہنشاہ نقوی نے اپنے وفد کے ہمراہ مدیر مکتب شیخ علی نجفی سے بھی ملاقات کی۔

اس ملاقات میں شیخ علی نجفی حفظہ اللہ نے مرجع عالی قدر کے مکتب کی طرف سے دی جانے والی درج ذیل خدمات کو بیان کیا۔

1:: پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرین کی مالی اور طبی مدد
2::عراق پاکستان یمن اور شام میں یتیموں کی کفالت
3:: برصغیر پاک و ہند کے 5000 ہزار طلباء کی حوزہ علمیہ نجف اشرف میں مساعدت
4:: تمام دنیا سے بالعموم اور برصغیر پاک وہند کے زائرین کو عراق میں ممکنہ سہولتیں فراہم کرنا

دوسری جانب حجت الاسلام علامہ سید شہنشاہ نقوی نے قیمتی وقت دینے پر مرجع دینی کبیر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور حسن استقبال پر مدیر مکتب شیخ علی نجفی کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .