۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله بشیر نجفی در دیدار زائرین هندی و نماینده خود در آمریکا

حوزہ/ نجف اشرف،مرجع تقلید آیت اللہ العظمی شیخ بشیر نجفی نے کہا ہے کہ انسانی سعادت اور فلاح کا راستہ اہل بیت علیہم السلام سے متمسک رہنے میں، ان کے طرز زندگی اور ان عظیم لوگوں کی تعلیمات کی پیروی کرنے پر منحصر ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، نجف اشرف کے مایہ ناز مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی بشیر نجفی نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی شیعوں کے ایک گروہ جو کہ اربعین حسینی علیہ السلام مارچ میں شرکت کرنے آئے ہوئے تھے سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ انسانی سعادت اور فلاح کا راستہ اہل بیت علیہم السلام سے متمسک رہنے میں ان کے طرز زندگی اور ان عظیم لوگوں کی تعلیمات کی پیروی کرنے پر منحصر ہے اور اہل بیت علیہم السلام نے ہمیں راہ راست اور خدائی رضا کے حصول کی راہ دکھائی ہے۔

انہوں نے بیان کیا کہ ہر مومن پر یہ فرض ہے کہ وہ روزانہ اپنا محاسبہ کرے اور غلطیاں اور گناہ ترک کرتے ہوئے اپنی اصلاح کرنے کی کوشش کرے ۔

آیت اللہ بشیر نجفی نے مزید کہا کہ مقدس مقامات کی زیارت ایک بہت بڑی نعمت اور ایک اہم موقع ہے جسے انسان اپنے نفس کی اصلاح اور اس کی بہتری کے لئے استعمال کرے اور اس کی اہمیت پر ارادہ اور بھروسہ کرتے  ہوئےغلطیوں اور گناہوں کو ترک کرنے کے ساتھ اپنے نفس کی اصلاح پر توجہ دیں۔

مرجع تقلید نے کہا کہ اہل بیت علیہم السلام  روز مرہ محاسبہ کرنے اور انسان کے ایک دن میں ہونے والے تمام گناہوں کے خلاف مزاحمت کرنے اور استغفار کے ذریعے ان برائیوں کو دور کرنے کی تاکید کرتے ہیں۔

آخر میں،مرجع تقلید نے اس بات پر زور دیا اور کہا کہ ہر شخص کو چاہیے کہ وہ حقیقی معنوں میں توبہ کرے اور سارے گناہوں اور حرام کو ترک کرے کیونکہ حرام (محرکات)  انسان کو ہلاکت اور بدبختی میں ڈال دیتا ہے ۔

کینیڈا سے آئے ہوئے پاکستانی وفد نے آیت اللہ العظمی بشیر نجفی کے مشوروں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .