۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
محفوظ مشہدی

حوزہ/ جمعیت علماء پاکستان سواد اعظم کے مرکزی صدر نے کہا کہ حسینی فکر حق پر ڈٹ جانے اور اللہ کی راہ میں جان قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔ دنیا بھر میں اپنے حقوق اور اللہ کی راہ میں چلنے والی مزاحمتی تحریکیں کربلا کو ہی اپنا محور سمجھتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/جمعیت علماء پاکستان سواد اعظم کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے کہا ہے کہ سید الشہداء حضرت امام حسیعلیہ السلام کی قربانی کے ذریعے اسلام کی آبیاری فرمائی۔اپنے اہل و عیال کے ہمراہ مصائب و آلام اورجانی و مالی قربانی کے ذریعے امام عالی مقام نے اپنے نانا کے دین اور اپنی والدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مقدس دودھ کی لاج رکھی۔

مرکز اہل سنت دارالعلوم محمدیہ نوریہ رضویہ میں محفل ذکر امام حسین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا حسینی فکر حق پر ڈٹ جانے اور اللہ کی راہ میں جان قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔ دنیا بھر میں اپنے حقوق اور اللہ کی راہ میں چلنے والی مزاحمتی تحریکیں کربلا کو ہی اپنا محور سمجھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سید الشہدا نے تمام مظالم کو خندہ پیشانی سے برداشت کیا اورآپ کے پایہ استقامت میں لغزش نہیں آئی۔حضرت امام حسین نے اللہ اور رسول کی بارگاہ میں مکمل کامیابی حاصل کی اورجنت کی سرداری پائی۔پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ کربلا یزیدی نظریے کی شکست اور اسلام کی سربلندی کا نام ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .