۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حشد

حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین قبانچی نے کہا: حشد الشعبی کی توہین، عراق کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔ حشد الشعبی کی کامیابیوں سے چشم پوشی نہیں کی جا سکتی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی نے حکومت عراق اور اقلیم کردستان کے درمیان شہر سنجار کے متعلق معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس علاقے کے اہلیان سے بھی اس کے متعلق پو چھا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ درست اقدام نہیں ہے کہ حکومت عراق اور اقلیم کردستان شہر سنجار کے اہلیان سے پوچھے بغیر اسے آپس میں تقسیم کرتے پھریں جبکہ اہلیان سنجار کا ہم سب کی گردنوں پر حق ہے اور  یہ علاقہ پورے عراق سے متعلق ہے۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے عراق اور عراق سے باہر حشد الشعبی پر تنقید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حشد الشعبی کی توہین عراق کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔ حشد الشعبی کی عراق میں کامیابیوں سے چشم پوشی نہیں کی جا سکتی۔ عراق میں کوئی گروہ اس کے برابر نہیں ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین قبانچی نے کہا: کسی کو حق نہیں ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں اپنے شخصی مفادات کی خاطر عراق میں اختلافات ایجاد کرے۔

انہوں نے کہا کہ عراق میں مالی کرپشن کا راستہ روکنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمیں تاریک اور ہولناک مستقبل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ عراق میں وہ گروہ بہت بھاری بھرکم تنخواہیں  لے رہے ہیں جنہوں نے عراق کو گروہ داعش کے حوالے کر دیا تھا۔

حجت الاسلام و المسلمین قبانچی نے کہا: ملک میں زراعت اور صنعت کی جانب خصوصی توجہ دی جائے اس سے ملک کی داخلی پیداوار بڑھے گی، درآمدات میں کمی آئے گی اور ملک کی اقتصادی حالت بہتر ہو گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .