۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عراق تشدد

حوزہ/ اسرائیلی ویب سائٹ: عراق میں شیعہ سنی جنگ کا کوئی ماحصل نہیں، شیعوں کی آپسی جنگ سے عراق کو تباہ کیا جا سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ریاست کی "ڈبکا" نامی ویب سائٹ نے عراق میں موجودہ نسلی اور مذہبی جنگ کے نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ عراق میں شیعہ سنی جنگ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو گی۔
اسرائیلی چینل نمبر 12 میں عرب امور کے ماہر "ایہود یعاری" نے "ڈبکا" ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں نسلی اور مذہبی جنگ شیعوں کے فائدے میں ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا: موجودہ وقت میں عراقی شیعہ طاقتور ہیں جبکہ گزشتہ دہائیوں میں ایسا نہیں تھا۔
عرب امور کے اسرائیلی ماہر نے عراق اور شام کو انتہائی ناکام منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دو ملکوں میں ہمیں بطور کلی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور کوئی مقصد بھی حاصل نہیں ہوا۔

ایہود یعاری نے مزید کہا کہ عراقی فوج اور الحشد الشعبی کی پیش قدمی، کردستان کے بڑے حصوں پر ان کا کنٹرول اور حالات کو 1991 سے ماقبل کی صورتحال کی طرف لوٹانا، کردستان کی پیشمرگہ فورس کی کمزوری اور داعش کی ناکامی کی دلیل ہے۔

اسرائیلی ماہر نے مشورہ دیا کہ عراق کے مرکزی اور جنوبی صوبوں میں رہنے والے غریب طبقہ شیعوں کو اس ملک کے سیاسی نظام کے خلاف استعمال کر کے کوئی معقول نتیجہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
عرب امور کے اسرائیلی ماہر نے آخر میں کہا کہ شیعوں کی آپسی جنگ سے ہی عراق کو تباہ کیا جا سکتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .