حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراقی الاتحاد رول آف لاء کے ایک عہدیدار نے آئندہ انتخابات میں اتحاد کے سربراہ نوری المالکی کو امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ذرائع ابلاغ آئندہ انتخابات میں اتحاد کے سربراہ ، نوری المالکی کی عدم نامزدگی کے بارے میں خبریں نشر کر رہے ہیں وہ بنیادی طور پر درست نہیں ہیں۔
الاتحاد پارٹی کے عہدیدار نے مزید کہا کہ نوری المالکی کو 2021ء میں ہونے والے آئندہ کے انتخابات میں قانون کی حکمرانی کیلئے امیدوار نامزد کیے جائیں گے۔