۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قپانچی

حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق/ امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے، اسے مغربی حکمرانوں کا اسلام فوبیا قرار دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ، انہوں نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ و سلم کے خلاف میکرون کے بیانات سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف مغربی حکمرانوں کی چھپی ہوئی نفرت ظاہر ہوتی ہے ، حالانکہ وہ جمہوریت اور مذہب کی آزادی کے دعویداروں میں سے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .