۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
عراق میں الحشد الشعبی کے ہاتھوں داعش کا اہم کمانڈر ہلاک

حوزہ/ عراق کے صوبہ دیالہ میں حشد الشعبی کے جوانوں نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران ایک اہم کمانڈرکو ہلاک کردیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے ترجمان نے دہشتگرد گروہ داعش کے اہم سرغنہ کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے ترجمان صادق الحسینی نے کہا ہے کہ صوبہ دیالہ کے گرد و نواح میں داعش دہشتگردوں کے اڈے پر حملہ کیا گیا جس میں داعش کا اہم سرغنہ ابوالحسن الکردی ہلاک ہو گیا۔

واضح رہے کہ عراق میں تکفیری دہشت گردوں خاص کرداعشی خونخوار درندوں کو امریکا، اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

عراقی فوج  اور عوامی رضاکارفورسز نے ملک کےتمام علاقوں کو تکفیری دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے تاہم بیرون حمایت یافتہ تکفیری شرپسند، دہشت گردانہ کارروائی کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .