حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے کہا ہے کہ ایک خاص فضائی آپریشن کے دوران عراق کے صوبہ دیالیٰ میں 3 سرکردہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کے نینوا آپریشنل سینٹر کی رپورٹ کے مطابق داعشی عناصر موصل میں دہشتگردانہ کارروائی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ ان کے خلاف بڑی خفیہ کارروائی کی گئی جس کے دوران داعش کے 4 سرکردہ دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ اس رپورٹ کے مطابق صوبہ الانبار میں ایک فضائی کارروائی کے دوران داعش کے خفیہ ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی عراقی سیکورٹی اہلکاروں کے ایک خاص فضائی آپریشن کے دوران عراق کے صوبہ دیالیٰ میں داعش کے 3 سرکردہ دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔
عراق میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب باوفا کے چہلم کے پروگرام میں دنیا بھر سے بڑے پیمانے پر زائرین شرکت کرتے ہیں اور اس سال بھی اربعین ملین مارچ میں دسیوں لاکھ عراقی اور غیر ملکی زائرین کی شرکت متوقع ہے۔ اسی کے پیش نظر عراقی فورسز نے مختلف علاقوں کو داعش کے ممکنہ حملات سے محفوظ بنانے کے لئے حشد الشعبی نے آپریشن کلین اپ شروع کیا ہے۔