حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق وفاقی ادارے کی خفیہ اطلاع پر سکھر میں جعفر آباد روڈ پر کارروائی کی گئی، موٹرسائیکل پر سوار دہشت گردوں نے گرفتاری سے بچنے کے لئے اندھا دُھند فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں دہشت گرد زخمی ہو گئے اور اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔
ایس ایچ او سی ٹی ڈی سکھر علی نواز سومرو کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گردوں کا تعلق ٹی ٹی پی طارق گیدڑ گروپ سے ہے تاہم دونوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ہلاک دہشت گردوں سے 2 پستول، بال بیرنگ، ایک کلو بارودی مواد،موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد ہوئے۔
پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں آئی جی کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چپ تعزیوں کیلئے 12 ہزار 218 سکیورٹی اہلکار تعینات ہونگے اور جلوس کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔