۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آئی ایس او پاکستان

حوزہ/ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کے جارحانہ رویہ نے امت مسلمہ کے دِلوں کو مجروح کیا ہے، آئے روز آزادی اظہار رائے کے نام پر نفرت انگیز اقدامات ناقابل برداشت ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علی اویس زیدی نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کھلی دہشتگردی ہے، آزادی اظہار کے نام پر اس طرح کے خوفناک اقدمات ناقابل برداشت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کے جارحانہ رویہ نے امت مسلمہ کے دِلوں کو مجروح کیا ہے، آئے روز آزادی اظہار رائے کے نام پر نفرت انگیز اقدامات ناقابل برداشت ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فرانسیسی سفیر کو فوری ملک بدر کیا جائے اور فرانس کیساتھ سفارتی تعلقات فوری طور پر ختم کیئے جائیں۔

علی اویس زیدی نے کہا کہ عالمی امن کے نام نہاد ذمہ داران فرانسیسی صدر کے اشتعال انگیز اور دہشتگردانہ رویے کا نوٹس لیں۔ علی اویس زیدی کا مزید کہنا تھا کہ مغرب نے آزادی اظہار کے نام پر مذہبی شخصیات کی توہین کو وطیرہ بنا لیا ہے اقوام متحدہ کے بین الاقوامی چارٹر میں مذہبی شخصیات اور مذہبی جذبات کے حوالے سے قوانین موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے ماننے والے محسن انسانیت کا احترام کرتے ہیں کیونکہ انکی ذات کا پیغام تمام انسایت کا اولین منشور ہے۔ ملت تشیع کا ماضی عشق رسول سے سرخ ہے، ہم عاشق رسول شہید علی رضا تقوی کی قربانی کو فراموش نہیں کر سکتے جنہوں نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف احتجاج میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے، فرانسیسی صدر کو مسلم برادری سے معافی مانگنی چاہئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں اٹھنے والی اسلامی بیداری سے مغرب خوفزدہ ہے، داعش کے نام پر اسلام کو بدنام کیا گیا اور ایک بار پھر گستاخانہ خاکے شائع کرکے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا جا رہا ہے، سیکولر طاقتیں اسلام کیخلاف متحد ہیں، عالمی اسلامی طاقتوں کو متحد ہوکر سیکولر طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .