۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنماؤں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کے ہمراہ اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کا اولین تقاضہ اور ہماری عالمی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنماؤں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کے ہمراہ اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کا اولین تقاضہ اور ہماری عالمی ضرورت ہے۔

انہوں نے ماہ ربیع الاول کو اخوت و وحدت کا مہینہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مسلکی اختلافات کو نظر انداز کر کے ہم باہم ہو جائیں تو دنیا کی طاقت ہمیں آنکھیں دکھانے کی جرات نہیں کر سکے گی۔انہوں نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین محض وقتی ضرورت نہیں بلکہ ایک ایسا واجب عمل ہے جسے پائیدار بنیادوں پر قائم رکھنا ہو گا۔ختمی مرتبت حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات مقدسہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے مرکز اتحاد ہے۔ربیع الاول کے مبارک مہینے میں مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں نعتیہ تقریبات اور سیمینارز کا انعقاد کر کے بھرپور مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ اپنے مولا و آقا حضرت محمد( ص) کو خراج عقیدت پیش کرے گی۔

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہا مسلمانوں میں اختلافات پیدا کرنے کی بیرونی سازشوں کو مل کر ناکام بنائیں گے۔تکفیریت نے اس ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔جو طاقتیں ملک مذہب کے نام پر ملک میں فرقہ واریت پھیلانا چاہتی ہیں ان کا مقابلہ دانش و بصیرت سے کیا جائے گا۔ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم کو استعمال کر کے باہمی اختلافات کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کیا جائے گا۔

ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ابو الخیر زبیر نے عید میلاد النبی کی پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ربیع الاول "ماہ اتحاد امت "کے طور پر تمام مکاتب فکرمل کر منائیں گے۔دشمنانان اسلام کی یہ کوشش ہے کہ وہ مذہبی منافرت پھیلا کر مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خلاف صف آرا کرے۔مسلمان متحد ہو کر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہمیں دین اسلام کے اصولوں اور تعلیمات کو مقدم رکھتے ہوئے اخوت و رواداری کو اپنانا ہوگا۔ہم نے مختلف مسالک کی عبادتگاہوں میں جا کر باہمی احترام کا ہمیشہ عملی مظاہرہ کیا ہے اور تمام مسلک سے توقع رکھتے ہیں کہ فکری ونظریاتی اختلافات کو ہوا دے کر کسی کی دل آزاری نہ کی جائے۔انہوں نے علما، دانشوروں واعظین، ذاکرین اور دیگر مذہبی شخصیات سے کہا کہ وہ اپنے خطابات کے ذریعے اتحاد امت اور وحدت و اخوت کا پرچار کریں تاکہ وطن عزیز امن و آشتی کا گہوارہ بنے۔

شیعہ علما کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے کہا کہ عالمی دشمن توہین اور تکفیر کے ہتھیار سے ملک و قوم کے استحکام کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں ہم نے وحدت و اخوت سے سامراجی دشمنوں کو ناکام بنانا ہے۔پریس کانفرنس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل ثاقب اکبر ، جماعت اہل حرم کے سربراہ جناب مفتی گلزار نعیمی اور جناب پیر سید صفدر شاہ گیلانی جنرل سیکرٹری جمیعت علمائے پاکستان (نورانی ) سمیت مقصود احمد سلفی بھی شریک تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .