۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ راجہ ناصر

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین: ماہ ربیع الاول میں شیعہ سنی وحدت و اخوت کا جو عملی مظاہرہ کیا جاتا ہے وہ سال کی ہر ساعت ہر گھڑی میں جاری رہنا ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بابرکت موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید میلاد النبی (ص) عاشقان رسول (ص) کا اپنے نبی (ص) سے تجدید عہد کا نام ہے۔میلاد منانے والے شیعہ سنی اسلام کے دو مضبوط بازو اور ایک دوسرے کے لیے لازم وملزوم ہیں۔ ماہ ربیع الاول میں شیعہ سنی وحدت و اخوت کا جو عملی مظاہرہ کیا جاتا ہے وہ سال کی ہر ساعت ہر گھڑی میں جاری رہنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بفرمان امام خمینی ؒ 12تا 17ربیع الاول ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ایم ڈبلیوایم کے کارکنان ملک بھر میں جلوس ہائے میلاد النبی (ص) میں استقبالیہ کیمپوں اور سبیلیوں کا اہتمام کریں گے اور اہلسنت برادران کے ہمراہ آقائے دو جہاں (ص) کی ولادت کا جشن مل کر منائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام مسلمانوں کو بھائی بھائی قرار دیتا ہے، نبی (ص) سے عشق کا تقاضا ہے کہ نبی (ص) کے احکامات پر دل وجاں سے عمل کیا جائے، نبی (ص) کی اطاعت ہی اللہ کی اطاعت ہے، اخوت و رواداری کا دامن اگر مضبوطی سے تھام لیا جائے تو عالم اسلام کے سر سے زوال کے بادل چھٹ سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .