۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ، اوآئی سی اور تمام ممالک اسلاموفوبیا کو روکنے کےلئے موثرکردار ادا کریں اور گستاخانہ خاکوں اور چارلی ہیبڈو میگزین پر پابندی عائدکی جائے و بین الاقوامی سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد کو ہٹایا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے فرانسیسی صدر میکرون کی جانب سے نازیبا، قبیح اور انتہاء پسند و شر پسند گستاخانہ خاکوں کی حمایت پر شدید تشویش اور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ فرانسیسی صدر کے حالیہ بیان کی وجہ سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے ساتھ انصاف پسند انسانوں کی نہ صرف دل آزاری ہوئی بلکہ اس واقعہ کے بعد تشویش کی شدید لہر دوڑ گئی ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے فرانسیسی صدر کی جانب سے انتہاء پسند اور شرپسند گستاخانہ خاکوں کی حمایت کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر میکرون کو اپنے الفاظ واپس لیں اور چارلی ہیبڈو جیسے میگزین پر پابندی عائد کریں ساتھ ہی اقوام متحدہ،او آئی سی اور تمام ممالک اسلامو فوبیا کو روکنے کیلئے موثر کردار ادا کریں۔آزادی اظہار رائے کی آڑمیں اِس گستاخی اور انتہاءپسندی کا راستہ روکنا ہوگا۔

 انہوں نے کہاکہ اظہار رائے ، صحافتی آزادی کے نام پر گستاخانہ فعل ناقابل برداشت اورقابل مذمت ہے۔ حضور اکرم سمیت تمام انبیاءکرام کا احترام لازم ہے۔ اقوام متحدہ اوراوآئی سی کو اس سلسلہ میں اپنا موثرکردا رادا کرنے کی ضرورت ہے۔دنیابھرکے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پر سلامتی کونسل کوبھی اس سنگین معاملہ پر نوٹس لیناچاہیے۔، فرانس سمیت کئی ممالک میں آزادی اظہار کے نام پر گستاخیاں کی جاتی ہیں، ایک ملک کے سربراہ کاگستاخانہ خاکوں کی حمایت کرناانتہائی تشویشنا ک ہے جس سے دنیا کے امن پر بڑا سوالیہ نشان لگ گیاہے ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے فرانس سے چارلی ہیبڈو میگزین کی بندش،بین الاقوامی سوش میڈیاسے گستاخانہ موادکے ہٹانے اور فرانسیسی صدر کو اپنے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان سمیت تمام مسلم ریاستوں اورممالک کو جرا¿ت مندانہ اور دوٹوک موقف اپناتے ہوئے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرکے اسلاموفوبیا کا راستہ روکنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر انہوںنے اقوام متحدہ کی اس حوالے سے کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ گستاخی جیسے نا م نہاد اظہار رائے پر مجرمانہ غفلت کا مرتکب ہورہاہے اورمسلم امہ کی نمائندہ تنظیم اوآئی سی جس کو اربوں مسلمانوں کے مسائل کے حل کا فریضہ سونپاگیا وہ بھی خواب غفلت کاشکارہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .