۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
رحمت اللعالمین وحدت کانفرنس

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام ملک گیررحمت اللعالمین وحدت کانفرنس کا انعقاد4نومبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام ملک گیررحمت اللعالمین وحدت کانفرنس کا انعقاد4نومبر کو اسلام آباد میں ہو گا جس میں ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر کے نامور علماء و مشائخ، دانشور اور مذہبی شخصیات شرکت کریں گی۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی کے مطابق کانفرنس میں شرکت کے لیے اہم شخصیات کو مدعو کیا جا رہا ہے۔کانفرنس کے انعقاد کا مقصد سیرت نبوی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے اتحاد امت کے تقاضوں اور ضرورتوں کو واضح کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ رواداری اور عقائد کا احترام ہمارے دین کا بنیادی جُز اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی روشن تعلیمات کا حصہ ہیں۔جو قوتیں مذہب کے نام پر نفاق کے بیج بو رہی ہیں وہ شیطانی طاقتوں کے آلہ کار اور دین اسلام کے دشمن ہیں۔طاغوت و استکبار کو شکست دینے کے لیے اسلام کی حقیقی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہو گا۔

انہوں نے کہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مقدسہ مسلمانوں کےلیے مرکز اتحاد اور طاقت کا منبع ہے جسے مضبوطی سے پکڑ کر امت مسلمہ ذلت سے نجات حاصل کر سکتی ہے۔رحمت اللعالمین کانفرنس کے ذریعےاخوت، اتحاد اور محبت کے ہیغام کو ملک بھر میں پھیلائیں گے۔ ان قوتوں کو پنپنے نہیں دیں گے جو بھائی کو بھائی سے لڑانا چاہتی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .