۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

اسلامو فوبیا کا شکار یہ عالمی طاقتیں مسلمانوں کے مذہبی احساسات کو آئے روز نت نئے طریقوں سے نشانہ بنا کر توہین اسلام کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گستاخانہ خاکوں کی حمایت کرنے پر فرانس کے صدر ایمانوئیل کو امت مسلمہ کا مجرم قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر کو عالم اسلام کے جذبات مجروح کرنے پرن سے معافی مانگنی چاہیے ۔دین اسلام اپنے روشن نظریات اور عادلانہ تعلیمات کے باعث دنیا بھر میں تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔

یہود و نصاری اور طاغوتی طاقتوں کو اسلام کی مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی۔

اسلامو فوبیا کا شکار یہ عالمی طاقتیں مسلمانوں کے مذہبی احساسات کو آئے روز نت نئے طریقوں سے نشانہ بنا کر توہین اسلام کے مرتکب ہو رہے ہیں۔انہیں روکنے کے لیے مسلمان حکمرانوں کو سخت زبان استعمال اور غیر معمولی اقدامات کرنے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپی معاشرے میں مسلمانوں کو سماجی نا انصافی کا سامنا ہے۔اس عدم مساوات کے خلاف جب تک امت مسلمہ کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار نہیں کیا جاتا تب تک متعصب اسلام دشمن حکمرانوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دینی حمیت کو جب للکارا جائے تو پھر خاموش رہنا غیرت ایمانی کا تقاضہ نہیں۔تمام مسلمان ممالک فرانسیسی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ اور سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کر کے یہ ثابت کریں کہ ہمیں نبی کریم صلی الله علیہ والہ وسلم کی ذات مبارکہ ہر دنیاوی تعلق پر مقدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالم کُفر، عالم اسلام کے مقابلے میں مجتمع ہو رہا ہے۔عالم اسلام کا اتحاد دشمنوں کی کسی بھی شرپسندی کا سب سے موثر جواب ثابت ہو سکتا ہے۔نبی کریم ص کی ذات اقدس کو مرکز اتحاد بنا کر عالم اسلام کا شیر وشکر ہونا ہی اپنے تشخص کو برقرار رکھنے اور سالمیت و بقا کا واحد حل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .