۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ/ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: امت مسلمہ مشترکات کی روشنی میں باہمی اتحاد و یگانگت کو فروغ دیتے ہوئے فروعی نوعیت کے اختلافات کو پس پشت ڈالے، ملک کو سازشوں اور فتنوں سے نکالنے کےلئے اتحاد امت کا اپنا مشن جاری رکھیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے جشن میلاد النبی 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت اور ہفتہ عشق مصطفی کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پیغمبر اسلام کی سیرت وتعلیمات امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اُمت مسلمہ مشترکات کی روشنی میں باہمی اتحاد و یگانگت کو فروغ دیتے ہوئے فروعی نوعیت کے اختلافات کو پس پشت ڈالے اور حکم قرآنی اور سیرت پیغبر اکرم کا تقاضا ہے کہ امت محمدی کی وحدت اور اتحاد کے لئے کام کیا جائے اور موجودہ پرفتن دور اور سنگین حالات میں رحمت اللعالمین کی سیرت و کردار سے درس لیتے ہوئے باہمی اختلافات اور فروعی مسائل کے حل کے لئے امن ، محبت، رواداری، تحمل اور برداشت کا راستہ اختیار کیا جائے تاکہ امت مسلمہ خالق کائنات کی خوشنودی حاصل کرسکے۔ 

انہوں نے مزید کہاکہ انتہاء پسندوں کی سازشوں اور کارروائیوں سے ملک کو بچانے کےلئے قومی یکجہتی اور اتحاد امہ ضروری ہے، ہم اس ملک میں وحدت کے بانیان میں سے ہیں، ملک کو مختلف سازشوں اور فتنوں سے نکالنے کےلئے اتحاد امت کا اپنا مشن جاری رکھیں گے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ 57 اسلامی ممالک میں سے وطن عزیز پاکستان کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ یہاں ہم نے تمام مسلمہ اسلامی مکاتب فکر کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے تنظیمی شکل دینے میں کامیاب ہوئے لہذا فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ملت مسلمہ کی وحدت کا عملی مظاہرہ کرکے شر پسند عناصر پر واضح کیا جائے کہ وہ امت مسلمہ کے اتحاد و وحدت کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچاسکتے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .