۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ مقصودڈومکی

حوزہ/ دہشت گرد افغانستان میں سر عام اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ بے گناہ انسانوں کو نشانہ بناتے ہیں ایک تعلیمی ادارے پر حملہ کر کے معصوم بچوں کو خاک و خون میں غلطاں کرنا اسلام دشمن دہشت گرد عناصر کی کارروائی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے افغانستان کے ایک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں بے گناہ انسانوں کی شہادت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ مسلمان ملک افغانستان میں گزشتہ ایک عرصے سے بے گناہ معصوم انسانوں کا قتل عام جاری ہے جو انتہائی افسوس ناک ہے۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گرد افغانستان میں سر عام اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ بے گناہ انسانوں کو نشانہ بناتے ہیں ایک تعلیمی ادارے پر حملہ کر کے معصوم بچوں کو خاک و خون میں غلطاں کرنا اسلام دشمن دہشت گرد عناصر کی کارروائی ہے۔ افغانستان کی حکومت اور اس پر قابض افواج کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

 انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو سپورٹ کرنے کے حوالے سے امریکی کردار شرمناک ہے۔ داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو ہمیشہ اسلام دشمن سامراجی قوتوں کی سرپرستی اور مالی معاونت حاصل رہی ہے ہے۔انہوں نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .