۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان: دہشت گرد ملک میں عدم استحکام پید ا کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن قوم اور سکیورٹی ادارے پرعزم ہیں کہ ہم ملکی سلامتی کے لئے خون کا آخری قطرہ تک بہادیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سیدمرید حسین نقوی نے کوئٹہ میں پولیس وین پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ملکی استحکام لیے ضروری ہے۔

دہشت گرد ملک میں عدم استحکام پید ا کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن قوم اور سکیورٹی ادارے پرعزم ہیں کہ ہم ملکی سلامتی کے لئے خون کا آخری قطرہ تک بہادیں گے۔

تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا ریاستی اداروں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔پولیو ورکرز پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ۔معذوری سے بچانے والے پولیو کے قطروں کی مخالفت کرنے والے جاہل ہیں۔قوم میں اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی کا خاتمہ کیے بغیر ہم پاکستان کی حفاظت نہیں کر سکتے۔

ایک عرصے سے پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے۔ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے سیکورٹی اداروں اور عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ان شاءاللہ شہدا ءکا خون رائیگان نہیں جائے گا۔کوئٹہ بڑے عرصے سے دہشت؛ گردی کا شکار ہے۔ ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .