۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل: استعماری قوتیں ہمیں خطے میں کمزور کرنے کے درپے ہیں دشمن کی چال بازیوں کا جواب دانش و بصیرت اور جرات سے دینا ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کوئٹہ میں پولیس سیکورٹی اہلکاروں کے ٹرک پر خودکش حملے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بد امنی پھیلانے والے عناصر قومی سلامتی اور سالمیت کے لیے مستقل خطرہ ہیں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر حکومت کی طرف سے محض تعزیت کے بیان جاری کر کے دیگر ذمہ داریوں سے خود کو بری الذمہ سمجھ لیا جاتا ہے حکومت کوئٹہ جیسے حساس شہر سے دہشت گردوں کی کمین گاہوں کا تدارک کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے جو سوالیہ نشان ہے اپنے ذاتی مفاد کے لیے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے والی شخصیات کے خلاف جب تک گھیرا تنگ نہیں کیا جاتا تب تک دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے اس قوم کے عزم و حوصلوں کو پسپا نہیں کیا جا سکتاپاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش دراصل پاک چائنا اکنامک کوریڈور کی تکمیل کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے استعماری قوتیں ہمیں خطے میں کمزور کرنے کے درپے ہیں دشمن کی چال بازیوں کا جواب دانش و بصیرت اور جرات سے دینا ہو گا طاغوتی طاقتیں مسلم ممالک کی خود مختاری کو آئے روز چیلنج کرنے میں مصروف ہیں یہود و نصاری کی اسلام دشمنی کا فوری درک کرتے ہوئے امت مسلمہ کو باہمی اتحاد کی جانب بڑھنے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .