۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
معراج النبی (ص) کے حوالے سے انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کی اہم نشست، مختلف ملی و دینی مسائل پر تبادلہ خیال

حوزہ/ مقررین نے کہا کہ وحدت امت میں ہی ملت کی کامیابی و کامرانی کا راز مضمر ہے۔ یہ مناسبت بہترین موقع ہے کہ ملت کے اتحاد و اتفاق کے لئے اقدام کئے جائیں۔ دنیا اسلام کے تمام مسائل و مشکلات وحدت امت کے نتیجے میں ہی حل ہوسکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کی اہم نشست سرینگر کے نوگام علاقے میں منعقد ہوئی جس میں مختلف ملی و دینی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے زعماء و کارکنان نے شرکت کی۔

آئی ایم یو سی کے ممبران و ملت کے دیگر دردمند دانشوروں کی موجودگی میں ملت کے مختلف مسائل پر سیر حاصل بحث و تمحیص ہوئی ہے۔ اجلاس میں موجود شخصیات نے اتحاد امت کے خد و خال بیان کرتے ہوئے ان پر عمل پیرا ہونے کی تاکید کی۔

انہوں نے ملت مسلمہ کو ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع کئے جانے پر زور دیا۔ انہوں۔ نے کہا ہے کہ ملت مسلمہ کو امت واحدہ کی شکل و صورت میں دیکھے جانے کیلئے ملت کی بااثر شخصیات کو باضابطہ دعوت دی جائے تاکہ ملت کے اندر جو انتشاری عناصر کی جانب سے فتنہ و فساد برپا کیا جارہا ہے اسکی توڑ کی جاسکے جس کے نتیجے میں ہر چہار سمت روئے زمین۔ پر ملت مسلمہ متحد و یکجا نظر آئے۔

مقررین نے کہا کہ وحدت امت میں ہی ملت کی کامیابی و کامرانی کا راز مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مناسبت بہترین موقع ہے کہ ملت کے اتحاد و اتفاق کے لئے اقدام کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا اسلام کے تمام مسائل و مشکلات وحدت امت کے نتیجے میں ہی حل ہوسکتے ہیں۔ انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے ذمہ داروں نے مختلف سرکردہ سماجی و دینی شخصیات سے ہفت وار نشستوں کو جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .