۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
سرینگر اجلاس

حوزہ/ نوگام سرینگر میں انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس مقصد مسلمانوں کے درمیان بھائی چارہ قائم کرنا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نوگام سرینگر میں انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ پروگرام کا خاص مقصد مسلمانوں کے درمیان بھائی چارہ قائم کرنا، دور حاضر میں اتحاد اسلامی کی اہمیت و ضرورت اور اتحاد اسلامی کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پروگرام میں جن حضرات نے حصہ لیا ان میں سے خاص طور پر مفتی شریف الحق بخاری، مفتی مدثر قادری اشرفی، مولانا مشتاق احمد حقنواز، جاوید عباس رضوی، شیخ فردوس علی، ملک اکبر ہیدری، میر مہدی میر یوسف، ساحل احمد، شبیر احمد بٹ وغیرہ شامل ہیں۔

اجلاس میں کونسل کے آئندہ کا لائحہ عمل طے پایا اور اس الہی و قرآنی مشن کو ہر حال میں قریہ قریہ پہنچانے کا عہد بھی کیا گیا۔ اجلاس تحریک کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔ اس دوران کونسل کے جنرل سیکرٹری جاوید عباس رضوی نے تمام شرکاء کے ساتھ ساتھ مفتی مدثر قادری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .