حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں و کشمیر کی نامور فلاحی و سماجی تنظیم احساس ٹرسٹ انٹرنیشنل نے جمہوری اسلامی ایران کو 300آکسیجن کنسنٹریٹر عطیہ کرنے پر شکریہ اد ا کیا ۔تنظیم کے سیکریٹری جنرل حکیم محمد الیاس نے جمہوری اسلامی ایران کےاس انسان دوستانہ اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران دنیا بھر میں انسانیت کی بقا اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے خاطر سرگرم رول نبھا رہا ہے جو بلا مسلک ،مذہب و ملت انسانی فرائض انجام دینے میں پیش پیش ہے ۔
انہوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت سید علی خامنہ ای ،آستان قدس رضوی ،نمائندہ ولی فقیہ برائے ہند حجۃ الاسلام والمسلمین آقائے مہدی مہدوی پوراور نےنئی دہلی میں مقیم ایرانی سفارتکار آغا علی چگینی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ہندوستا ن کو10لیٹر صلاحیت رکھنے والے300 آکسیجن کنسنٹریٹر عطیہ کئے ۔
حکیم صاحب نے کہا کہ اس سے پہلے ہمارے پاس صرف پانچ لیٹر صلاحیت والے آکسیجن کنسنٹریٹر موجود تھے لیکن سنگین حالات کا مقابلہ کرنے کے لئےوہ کار آمد نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ کنسنٹریٹر اعلیٰ میعار کے کنسنٹریٹر ہے جوکورونا سے متاثرہ افراد کو ریلیف پہنچانے میں انتہائی مددگار ثابت ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ دفتر رہبری اور ایرانی سفیر نے جو کنسنٹریٹر احساس انٹرنیشنل کو عطیہ کئے ہیں وہ کوڈ کیئر اسپتال میں نصب کئے جائیں گے جو سرینگر میونسپلٹی ،احساس ٹرسٹ انٹرنیشنل اور والنٹیرمیڈیکئر سوسائٹی کے باہمی اشتراک سےجموں و کشمیر کی گرمائی دار الحکومت میں چلایا جارہا ہے اورکشمیری عوام کے لئے مذکورہ اسپتال منافع بخش ہے ۔
یاد رہے رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کے ہدایات پر جمہوری اسلامی ایران کی ایک نامور فلاحی و مذہبی ادارے آستان قدس نے 300آکسیجن کنسنٹریٹر ہمسایہ ملک بھارت کو عطیہ کئے ہیں ان میں سے کچھ کنسنٹریٹر احساس ٹرسٹ کو بھی عطیہ کئے گئےہیں ۔واضع رہےدیگر سماجی تنظیموں کے ساتھ ساتھ احساس ٹرسٹ انٹرنیشنل بھی کورونا کے خلاف جنگ میںاس وقت فرنٹ لائن پر موجود ہےجو بلا لحاظ مسلک و ملت انسانیت کی بقا کے لئے کام کررہے ہیں ۔ اس کے علاوہ زمینی سطح پر مختلف عوامی فلاح وبہبود کے امورخاص طور پرطبی و تعلیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے تئیں کام کررہی ہے۔