حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں و کشمیر/ ترمیم قرآن کے نجس اور توہین آمیز فکر و ذہنیت کے مالک فاسق وسیم رضوی کی طرف سے توہین قرآن کی نت نئی حرکات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ مسلمانوں کے شدید ردعمل کے باوجود موصوف نے ایک بار پھر توہین قرآن کے حوالے سے جو حرکت انجام دی ہے اس سے ایک بار پھر یہ خیال تقویت پا رہا ہے کہ موصوف کو کسی بڑی اسلام اور مسلم دشمن سازش کے لئے ایک آلہ کار کی حیثیت سے استعمال کیا جا رہا ہے۔
آغا صاحب نے کہا کہ ملعون وسیم رضوی نے کچھ آیات قرآنی کو حذف کرکے ایک نسخہ قرآنی ہندوستانی وزیر اعظم کو پیش کرکے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اسی ترمیم شدہ قرآن کو بھارت میں اجرا کیا جائے موصوف کی یہ حرکت ناقابل برداشت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی کو ان کی امن و مسلمان دشمن حرکات سے باز رکھنے کے لئے حکومت ہند کو راست کاروائی کرنی چاہئے۔