حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ کتاب ’’سیرۃ الحسین علیہ السلام فی الحدیث والتاریخ ‘‘اب اردو ترجمہ کے ساتھ زیور طبع سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آچکی ہے۔ دوسری مفید کتابوں کی طرح حجۃ الاسلام مولانا فیروز علی بنارسی کی یہ بہترین سعی اور کاوش ہے ۔ادارۂ تنظیم المکاتب نے حسب ضرورت ہر زمانہ میں بہتر سے بہتر کتابیں عوام کی نذر کی ہیں۔
یہ کتاب جو ماہر تاریخ، معروف عالم و محقق علامہ سید جعفر مرتضیٰ عاملی اعلی اللہ کی ۲۴ ؍جلدوں پر مشتمل معرکۃ الآراءکتاب کی دسویں جلد کا ترجمہ ہے۔اس جلد میں سرکار سید الشہداءؑ کی تاریخ وسیرت کے وہ واقعات اور ہدایات نیز آپ کی سیاسی حکمت عملی کے نقوش قلمبند ہیں جن کا تعلق امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد سے لےکر یزید ملعون کے مطالبۂ بیعت سے پہلے تک ہے ۔
المختصر صفحات ۳۶۸ مشتمل یہ کتاب حسینی گھرانے اور سماج کی تعمیر میں یہ کتاب سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے نیز خطیبوں کے لئے نادرو نایاب واقعات اس کتاب کی سب سے بڑی خوبی ہے۔
نوٹ: کتاب کے لئے ادارۂ تنظیم المکاتب سے رابطہ کی تفصیل: فون نمبر اور وہاٹس ایپ: 8090065982۔9044065985
ڈاک کی سہولت بھی موجود ہے۔