۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
جلد یازدهم «اعلام الهدایه» به زبان اردو ترجمه و منتشر شد

حوزہ/ مجمع جهانی اهل بیت(ع)کی کوششوں سے کتاب "اعلام الہدایہ" کی گیارہویں جلد کا اردو ترجمہ بعنوان ’’منارہ یدایت‘‘ شائع ہو کر منظر عام پر آچکا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع جهانی اهل بیت(ع)کی کوششوں سے کتاب "اعلام الہدایہ" کی گیارہویں جلد کا اردو ترجمہ بعنوان ’’منارہ یدایت‘‘ شائع ہو کر منظر عام پر آچکا ہے۔

یہ کتاب امام محمد تقی علیہ السلام کے دور امامت کے سلسلے میں ہے کہ کس طرح امام علیہ السلام نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے مشن کو آگے بڑھایا، اس کتاب کے شروع میں مصنف نے امام علیہ السلام کی شخصیت کے مختلف مظاہر پیش کیے ہیں اور امامؑ کی مختصر زندگی کے مختلف مراحل کی طرف اشارہ کیا ہے۔

مصنف کے مطابق امام جواد علیہ السلام کی زندگی کے علمی، سیاسی اور اقتصادی پہلو نہایت اہم ہیں، انہوں نے امامؑ کی زندگی کے اہم ترین دور کو مامون اور معتصم کا دور قرار دیا اور پھر ان کے خلاف امامؑ کے موقف کا ذکر کیا ہے۔

مصنف کے مطابق امام جواد علیہ السلام نے اپنے دور امامت میں عوام الناس اور اسلامی معاشرے کی ضرورتوں کو محسوس کیا اور مختلف شعبوں میں قابل اصحاب کی تربیت کے ذریعے لوگوں کی ضروریات کو پورا کیا، مصنف نے کتاب کے آخر میں امام کے اصحاب کی شخصیت اور کارناموں کا تعارف اور ان کی علمی میراث کا تذکرہ کیا ہے۔

کتاب اعلام الہدایہ کی 11ویں جلد سید منذر حکیم اور وسام بغدادی نے تصنیف کی ہے جس کا اردو ترجمہ مولانا کلب صادق سلطانپوری نے انجام دیا ہے ۔

اس کتاب کو حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل پتہ پر مراجعہ کر سکتے ہیں:

 قم، بلوار جمهوری اسلامی، نبش کوچه ۶، ساختمان معاونت فرهنگی مجمع جهانی اهل بیت(ع)

فون نمبر: ۰۲۵۳۲۱۳۱۳۰۷

تبصرہ ارسال

You are replying to: .