۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
میگزین "راہ اسلام"

حوزہ/ ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی سے شائع ہونے والی میگزین راه اسلام کا شماره 261 منظر عام پر آگیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی سے شائع ہونے والی میگزین راه اسلام کا شماره 261 منظر عام پر آگیا۔

یاد رہے کہ ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی سے شائع ہونے والی میگزین کا نیا شماره عدم تحریف قرآن کریم کے موضوع سے مخصوص ہے جس میں اس موضوع پر جدید تحقیقات کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے اور عدم تحریف قرآن کے سلسلہ میں بزرگ شیعہ اور سنی علماء کے نظریات کو نقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مجلہ راہ اسلام سن ۱۹۸۴ سے اسلامی علوم و معارف اور علمی ثقافتی افکار و عقاید کی ترویج کے لیے کوشاں ہے۔

میگزین کو آن لائن دیکھنے کے لئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں:

http://www.ichdpublication.in/rahe261/261.html#page/1

میگزین "راہ اسلام" کا شمارہ 261 منظر عام پر

تبصرہ ارسال

You are replying to: .