۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران نئی دہلی کا مرکزی کتب‌خانہ

حوزہ/ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران نئی دہلی نے شعراء کے دیوان ، نثری متون، عصر حاضر کے ہندوستانی، ایرانی ، افغانی اور تاجیکی شعراءکےفارسی اشعار کا مجموعہ اس کے علاوہ راہ اسلام، قند پارسی، Cultural Dialogue اور Cultural Glimpses جیسے معتبر جریدوں کے مختلف شماروں کو ڈیجیٹل کتاب (Digital Book)کی شکل میں ایران کلچر ہاؤس کی لائبریری اور نشریات کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی | یہ کتب‌خانہ ہندوستان کے عظیم ترین کتب‌ خانوں میں سے ایک ہے جو گزشتہ پچاس سال سے زائد عرصہ سے فارسی ادب ، ایرانی لوجی اور مذہبی کتب کے حوالہ سے پورے ملک کے محققین و قارئین کی علمی سیرابی میں مصروف ہے- خانہ فرہنگ ایران، نئی دہلی ، ایران و ہندوستان کی مشترکہ میراث اور زبان و ادب فارسی کی قدردانی کرتے ہوئے ارباب رجوع کیلئے حسب صراحت ذیل علمی - تحقیقی خدمات فراہم کررہا ہے:

  • کتب‌خانہ کی فہرست کی آن لائن دستیابی تھیسیس کے انتخاب موضوع کےلئے علمی۔ تحقیقی تجاویز و پیشکش
  • ایم .فل. ڈزرٹیشن اور پی ایچ ڈی تھیسیس لکھنے میں تعاون
  • تھیسیس کی تحقیق اور تصحیح سے متعلق امور میں مدد
  • فارسی ادب اور ایرانی لوجی سے متعلق تحقیقات کیلئے ضروری منابع و مآخذ کی فراہمی
  • فارسی ادب، ایرانی لوجی اور اسلامیات سے متعلق موضوعات پر مشتمل کتابوں کی نشر و اشاعت میں امداد

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران نئی دہلی نے شعراء کے دیوان ، نثری متون، عصر حاضر کے ہندوستانی، ایرانی ، افغانی اور تاجیکی شعراء کے فارسی اشعار کا مجموعہ اس کے علاوہ راہ اسلام، قند پارسی، Cultural Dialogue اور Cultural Glimpses جیسے معتبر جریدوں کے مختلف شماروں کو ڈیجیٹل کتاب (Digital Book)کی شکل میں ایران کلچر ہاؤس کی لائبریری اور نشریات کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیا ہے۔

خواہشمند حضرات لائبریری،نشر و اشاعت اور دوسری سہولیات سے استفاده کیلئے مندرجہ ذیل ویب سایٹ کو دیکھیں:

https://www.ichdlib.in

https://www.ichdpublication.in

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .