۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
مسجد

حوزه/ دبئی میں دنیا کی پہلی زیر آب مسجد کی تعمیر کا آغاز ہوگیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے عرب میڈیا سے نقل کیا ہے کہ دبئی میں تعمیر ہونے والی دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی زیر آب مسجد، تین منزلوں پر مشتمل ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق، زیر آب تعمیر ہونے والی مسجد کی پہلی منزل مکمل طور پر زیرآب ہوگی جس میں نماز کیلئے جگہ مخصوص ہوگی اور دوسری منزل پر کانفرنس ہال، جبکہ تیسری منزل پر اسلامی فنون کی نمائش اور قرآن سینٹر قائم کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق، زیر آب تعمیر ہونے والی مسجد میں 50 سے 75 افراد نماز ادا کرسکیں گے اور اس کی تعمیر پر 55 ملین درہم لاگت آئے گی۔

زیر آب مسجد کی تعمیر آئندہ برس تک مکمل ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ یہ مسجد دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی مسجد ہو گی جسے زیر آب تعمیر کی جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .