۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شیخ نعیم قاسم

حوزہ/ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے نائب صدر نے تاکید کی ہے کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران مزاحمت کا مرکز اور صیہونیوں کی واحد رکاوٹ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے نائب صدر شیخ نعیم قاسم نے تاکید کی ہے کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران مزاحمت کا مرکز اور صیہونیوں کی واحد رکاوٹ ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا غداری ہے خواہ وہ کسی عرب یا غیر عرب فریق کی طرف سے کیا جائے کیونکہ یہ عمل دشمنوں کے جرائم کی تصدیق ہے۔

صبرا اور شتیلا کیمپوں میں قتل عام کی برسی کے موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ فلسطین کا حل فوجی مزاحمت اور غیر فوجی مزاحمت ہے، شیخ نعیم قاسم نے فلسطین اور خطے کی تمام اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ اس راستے نے اپنے فوائد اور نتائج کو ثابت کیا ہے۔

اسی طرح انہوں نے کہا کہ صبرا اور شتیلا میں ہونے والی ہلاکتیں صیہونی حکومت کے جرائم کی نشاندہی کرتی ہیں، مقبوضہ زمینوں اور علاقوں کی آزادی صرف ہتھیاروں سے ہی عملی ہو گی اور ہتھیار ہی صیہونی حکومت کے خلاف واحد رکاوٹ ہیں، اس بنیاد پر ہتھیار ہمارے ہاتھ میں رہیں اور ہمیں اپنی طاقت میں اضافہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی بات کر رہے ہیں وہ دراصل مزاحمت اور لبنان کو کمزور کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور یہ در اصل صیہونی حکومت کی خدمت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .