۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
جنرل باقری

حوزہ/ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ مسلح افواج کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں تاکہ کوئی دشمن ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہ کرے،ہم دشمنوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ حملے کا تصور بھی نہ کرے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ مسلح افواج کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں تاکہ کوئی دشمن ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہ کرے،ہم دشمنوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ حملے کا تصور بھی نہ کرے ۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے گزشتہ 45 سالوں میں ثابت کر دیا ہے کہ وہ امام زمانہ (عج) کی وفادار قوم ہیں جو گزشتہ 45 سالوں میں کسی طاقت سے خوفزدہ نہیں ہوئی اور بہادری سے لڑی ہے، ساتھ ہی تمام شعبوں میں ترقی بھی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب دشمن ہمارے علاقوں پر حملہ کیا کرتا تھا اور ہم خوزستان اور اہواز کے تحفظ کے لیے پریشان تھے لیکن آج اللہ کے فضل اور ایران کی مسلح افواج کی طاقت کے باعث دشمن حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا، بلکہ حملے کے بارے میں سوچتا بھی نہیں ہے۔

جنرل باقری نے کہا کہ دشمنوں نے ایران میں اندرونی انتشار اور فساد برپا کرنے کی کوشش کی لیکن ایرانی عوام کی دانشمندی سے یہ سازش ناکام ہوئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .