۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
سردار سلامی در همایش خانواده شهدای کرمان

حوزہ / سردار حسین سلامی نے کہا: شہادت ایک الٰہی انتخاب ہے اور شہید کو خدا منتخب کرتا ہے اور اس کے لیے بے شمار فضائل رکھے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کرمان/ میجر جنرل حسین سلامی نے شہداء مدافع حرم کے اہل خانہ کے اعزاز میں منعقدہ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم اپنے دشمنوں اور ان کے مذموم عزائم کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ م دشمنوں کو مسلمانوں پر غالب نہیں آنے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا: شہادت ایک الہی انتخاب ہے۔ شہید کو خدا خود منتخب کرتا ہے اور اس کے لیے بے شمار فضائل کا قائل ہے۔

میجر جنرل سلامی نے شہادت کی خصوصیات اور برکات کو بیان کرتے ہوئے کہا: ہم ایسی سرزمین کے باسی ہیں جو دشمنوں سے گھری ہوئی ہے۔ تمام شیطانی طاقتیں اسلام، انقلاب، ہمارے اسلامی نظام اور عوام کی دشمن ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: انسانی تاریخ کی سب سے بڑی شیطانی طاقت امریکہ کی سربراہی میں تمام باطل طاقتیں اپنے تمام اتحادیوں، شراکت داروں اور ان کے خودساختہ تکفیری عناصر جو کہ دینی و مذہبی اعتقادات سے منحرف ہو کر اسلام کے نام پر مظالم ڈھا رہے ہیں اور چھوٹے معصوم بچوں کو قتل کر رہے ہیں۔

میجر جنرل سلامی نے کہا: ان مجرموں کے شوم اعمال ایک جیسے ہیں کیونکہ صہیونی بھی قتل عام کرتے ہیں تو اسی طرح تکفیری بھی قتل عام کرتے ہیں اور یہ ایک واضح اور ناقابل تردید حقیقت ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .