۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
علامہ شبیر میثمی

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ شیعہ میانی میں سالانہ عظیم الشان جلسے میں شرکت اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ شیعہ میانی میں سالانہ عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا: یہ سب ہمارے بزرگان ملت بالخصوص علامہ سید گلاب علی شاہ نقوی کی محنتوں اور مبلغانہ خدمات کا نتیجہ ہے کہ ملت جعفریہ ملک بھر میں ایک روشن باب کی طرح عیاں ہے۔

انہوں نے کہا: بزرگان ملت کی خدمات کو ہم سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، عالم اسلام آج جن شخصیات کے ایک اعلان سے لرزاں ہو جاتا ہے، وہ یہ مراجع، علماء کرام، قائد محبوب جیسی عظیم ہستیاں ہیں۔

شہادت تو سعادت ہے، یہی وجہ دشمن کو ختم کر دیتی ہے

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: ہم کو اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرنا چاہیئے کہ خداوند متعال نے ہم کو عاشقان ولایت بنایا اور یہ نظام ولایت ہے، جس سے آج کی شیطانی طاقتیں حیران و پریشان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: دنیا یاد رکھے، جب خیبر والے علی ابن ابی طالب (ع) کے مرید میدان میں اترتے ہیں تو اللہ اکبر کے نعروں سے اور حضرت ولی العصر (عج) کی مدد و نصرت سے تاریخ رقم کرتے ہیں، شہادت تو سعادت ہے، یہی وجہ دشمن کو ختم کر دیتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .