۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل نے خیرپور میرس میں علماء و ذاکرین کانفرنس میں شرکت اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل علامہ شبیر حسن میثمی کی شیعہ علماء کونسل پاکستان خیرپور میرس کی جانب سے منعقدہ علماء و ذاکرین کانفرنس میں شرکت اور خطاب کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کے بعد انہوں نے حمایت مظلومین ریلی میں بھی شرکت کی۔

تکفیری ٹولہ ملکی سالمیت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے

انہوں نے پریس کلب خیرپور میرس پر اہم خطاب کرتے ہوئے کہا: تکفیری ٹولہ سندھ کی پُر امن فضا کو خراب کرنے کی گھناؤنی سازش میں مصروف ہے۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: ہم نے ہمیشہ انتظامیہ اور اداروں کو متوجہ کیا ہے کہ تکفیری ٹولہ جو ملک کی سالمیت کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔ وہ سر زمین سندھ جو پُر امن حسینی عزاداروں سے بھری ہوئی ہے وہاں یہ شرپسند عناصر شہر خیرپور میں سرعام کفر کے فتوے لگائیں، یہ قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم نے اس ملک میں ہزاروں جنازے اٹھا کر بھی اتحاد و وحدت کا درس دیا، قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی اس ملک کے اندر اتحاد و وحدت کی علامت ہیں۔ لہذا ہر وہ عمل جو انسانیت کے لیے ناسور بن جائے اس کو ختم کیا جائے اور اس وقت تکفیری ٹولہ اسانیت کے لیے ناسور ہے۔

تکفیری ٹولہ ملکی سالمیت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .