۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا: مدبرانہ حکمت، عاجزانہ رفاقت، حکیمانہ تربیت، شجاعانہ قیادت، ایسی بے مثال و باوقار قیادت کا اعزاز ہی شہادت ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی (رہ) کی 35ویں برسی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: شہید قائد کی برسی پر ملک بھر میں فاتحہ خوانی و مجالس عزا کا انعقاد کیا جائے۔

انہوں نے شہید قائد کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: مدبرانہ حکمت، عاجزانہ رفاقت، حکیمانہ تربیت، شجاعانہ قیادت، ایسی بیمثال و باوقار قیادت کا اعزاز ہی شہادت ہوتا ہے۔

علامہ شبیر میثمی نے کہا: شہید ایک فرد نہیں بلکہ ایک تحریک کا نام ہے، شہید کی زندگی کے بہت سے روحانی اور عرفانی پہلو بھی بہت عیاں ہیں، ہم سب کو شہید کی زندگی سے سبق حاصل کر کے ان کی مشن کو مزید مضبوط کرنے میں موجودہ قیادت کا مضبوطی سے ساتھ دینا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .