۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
ایم ڈبلیو ایم ڈھاڈر

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین ضلع بولان اور مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت علیہم السّلام بلوچستان پاکستان کی طرف قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ اور شہدائے پارہ چنار کی حمایت میں ڈھاڈر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین ضلع بولان اور مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت علیہم السّلام بلوچستان پاکستان کی طرف قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ اور شہدائے پارہ چنار کی حمایت میں ڈھاڈر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

ایم ڈبلیو ایم ڈھاڈر کے تحت غاصب صیہونیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اس موقع پر مجلس علمائے مکتب اہل بیت علیہم السّلام بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ ذوالفقار علی سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئمہ اہلبیت علیہم السّلام نے ہمیں مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت کا حکم دیا ہے، اس لئے ہمیں مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت کرنی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ ہم شہید اسماعیل ہنیہ اور شہدائے پارہ چنار کی مظلومانہ شہادت کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

اس موقع پر MWM ضلع بولان کے صدر سید انور علی شاہ دوپاسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .