۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
احتجاجی مظاہرہ

حوزہ/ سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر آج ملک بھر میں شہید اسماعیل ہنیہ کی مظلومانہ شہادت، مظلومین فلسطین سے اظہار یکجہتی اور امریکہ اسرائیل کی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر آج ملک بھر میں شہید اسماعیل ہنیہ کی مظلومانہ شہادت، مظلومین فلسطین سے اظہار یکجہتی اور امریکہ اسرائیل کی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ایم ڈبلیو ایم ضلع اسلام آباد کے زیر اہتمام نمازِ جمعہ کے بعد مسجد وامام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔

غاصب اسرائیل نابودی کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے، مقررین

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے تہران میں اسرائیلی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہنیہ نے اپنے مقدس لہو سے فلسطینی تحریک کو جلا بخشی ہے، اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر جارحیت پر اتر آیا ہے اور تمام تر عالمی قوانین کو روند رہا ہے اور اپنی نابودی کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے، اسرائیل نے دنیا اسلام کے مظلوم لیڈر اسماعیل ہنیہ کو جس طرح شہید کیا ہے اس نے اپنا مکروہ چہرہ دنیا عالم پر عیاں کیا ہے، اس بزدلانہ کارروائی سے اسرائیل اپنی غزہ میں شکست و ناکامی پر پردہ نہیں ڈال سکتا۔

غاصب اسرائیل نابودی کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے، مقررین

مرکزی صدر عزاداری ونگ ملک اقرار حسین علوی نے کہا کہ فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، اسماعیل ھنیہ کی شہادت جس مقام پر وقوع پذیر ہوئی ہے اصل نقطہ ہی یہی ہے جسے سمجھنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اسی مکروہ فعل سے اسرائیل اور اس کے سرپرست مسلمانوں میں اختلافات کو بھڑکانا چاہتے ہیں، لیکن فلسطینی مظلومین کی بصیرت نے دشمن کے تمام مکروہ عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں، اس بہیمانہ کاروائی سے فلسطینیوں کی حمایت میں مزید اضافہ ہو گا اور تحریک مزاحمت زیادہ توانا ہو گی۔

صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع اسلام آباد اسد اللہ چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی سفاکیت اپنے آخری دور میں داخل ہو چکی ہے، اسرائیل عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے ریڈ لائن کراس کر چکا جو کہ اس کی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی اور مظلومین جہان کے لیے تقویت کا موجب ہو گی۔

غاصب اسرائیل نابودی کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے، مقررین

غاصب اسرائیل نابودی کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے، مقررین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .