۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
خطیب مسجد اقصی

حوزہ/ صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بزدلانہ اقدام کرتے ہوئے تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر تعزیت پیش کرنے کے جرم میں آج مسجد الاقصی کے خطیب کو گرفتار کر لیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بزدلانہ اقدام کرتے ہوئے تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر تعزیت پیش کرنے کے جرم میں آج ظہر کے وقت مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری کو گرفتار کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق شیخ صبری نے نماز جمعہ کے خطبوں میں تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر تعزیت پیش کی جس کے بعد ان کی گرفتاری کا حکم جاری کیا۔

عکرمہ صبری کے وکیل "حمزہ قطینا" کا کہنا ہے کہ صہیونیوں نے خطیب مسجد الاقصیٰ کو مقبوضہ بیت المقدس میں ان کے گھر کا محاصرہ کرنے کے بعد گرفتار کیا۔

لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر فواد شکری اور اور تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت کے بعد صیہونی سخت خوف زدہ ہیں، اسرائیلی اخبار "یدیوت احرانوت" نے آج انکشاف کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی کابینہ نے مزاحمتی محور کی کارروائیوں سے خوفزدہ ہو کر اپنے وزراء کو سیٹلائٹ موبائل فون دئے ہیں۔

اس اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ کچھ اسرائیلی وزراء کو یہ سیٹلائٹ فون موصول ہوئے ہیں اور دیگر وزراء کو فوری طور پر یہ فون مہیا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسرائیلی اخبار نے بتایا کہ بعض اسرائیلی کابینہ کے دفاتر نے خود کو اس صورتحال کے لیے تیار کیا ہے اور انہیں سیٹلائٹ فون موصول ہوئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .